ہالی ووڈ اداکار بریڈپٹ کے ہم شکل کی دو خواتین سے دھوکہ دہی

   

میڈرڈ: اسپین میں پولیس نے پانچ ایسے افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے اپنے آپ کو ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ ظاہر کرکے آن لائن اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے دو خواتین سے تین لاکھ 25 ہزار یوروز (10 کروڑ سے زائد ہندوستانی روپے) اینٹھ لیے تھے۔ ملزمین نے خواتین سے آسکر ایوارڈ یافتہ ایکٹر کے فین پیج پر رابطہ کیا اور انہیں باور کرایا کہ ان کی خواتین کے ساتھ بڑا جذباتی تعلق ہے۔اپنے آپ کو بریڈ پٹ ظاہر کرکے ملزمین نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں حالانکہ ان منصوبوں کا کوئی وجود نہیں تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمین نے خواتین کو پھنسانے کیلئے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا مطالعہ کرکے ان کا نفسیاتی پروفائل تیار کیا تھا۔