گوہاٹی۔ آسام سیول سرویس کے سینئر افیسر ہتیش دیوسرما نیشنل رجسٹرار برائے شہریت (این آ رسی) کے نئے کوارڈینٹرہوں گے۔سرما 1986بیاچ کے اے سی ایس افیسر ہیں‘ جو توقع کی جارہی ہے کہ پیرکے روز اپنے عہدے کاجائزہ لیں گے۔
مذکورہ سپریم کورٹ نے این آر سی کوارڈینٹر پرتیک ہجیلا کا تبادلہ کرتے ہوئے آسام حکومت سے استفسار کیا ہے کہ ہاجیلا کی جگہ تقررکے لئے افیسروں کے ناموں کی تجویز پیش کریں۔
سرما نے 2016تک این آر سی کے کام میں شامل رہے ہیں‘ اس کے بعد وہ این آر سی ڈائرکٹوریٹ ڈائرکٹوریٹ سے باہر ہوئے تھے۔
مذکورہ قطعی این آر سی کی اشاعت پچھلے سال 31اگست کو عمل میں ائی تھی‘ جس میں 1.9ملین لوگوں کے نام راجسٹری کے باہر ہوگئے تھے۔
این آر سی کا اگلے مرحلے میں قطعی این آر سی میں نکالی گئے لوگوں کومکتوب روانہ کرتے ہوئے اس عمل کے لئے غیرملکی ٹربیونل کے ذریعہ تازہ درخواستوں کا ادخل کریں۔
امکان ہے اس ماہ سے یہ عمل کی شروعات ہوگی۔