حیدرآباد :28ستمبر ( سیاست نیوز) فیوچر سٹی پولیس نے ہرن کا شکار کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ شاد نگر پولیس اسپیشل آپریشن ٹیم اور آمنگل فارسٹ رینج آفیسر کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس شاد نگر زون فیوچر سٹی پولیس کمشنریٹ سی سریشا راگھویندرا نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس کی ٹیموں نے فارسٹ عہدیدارو ں کے ساتھ کارروائی کو انجام دیا اور 8افراد محمد حاجی الدین ،میر مختار علی ، محمد تجمل ، میر رضاعلی خاں ، خرم خاں ، سید سلمان علی ، محمد افروز خاں ، محمد عبدالعزیز ، محمد ریاض کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک لائسنس یافتہ رائفل جو محمد حاجی الدین کی بتائی گئی ہے کے علاوہ 19کارتوس ، 13کلو ہرن کا گوشت ، 8اسمارٹ فون و دیگر اشیاء ضبط کئے ۔