ہریانہ: کانگریس لیڈرکوبر سر عام گولی ماردی گئی۔

,

   

فرید آباد: ہریانہ کانگریس لیڈر وکاس چودھری کو فرید آباد میں برسرعام گولی مار دی گئی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔آج صبح وہ اپنی کار میں جارہے تھے اس دوران ان پر گولیاں چلادی گئیں جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دنیا سے چل بسے۔ ہریانہ کانگریس صدر اشوک تنور نے اس واقعہ سخت مذمت کی ہے او رکہا کہ ہریانہ میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ کسی کو بھی کہیں بھی ماردیاجارہا ہے۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگل راج ہے۔ یہاں قانون سے کسی کو ڈر نہیں۔ کل بھی ایک خاتون کو عصمت ریزی کے انکار پر اسے ماردیا گیا۔ وکاس چودھری کے قتل کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔