ڈی ایم آئی ٹی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے والا سائنس ٹسٹ
دماغ اور اُنگلیوں کے نشانات کے ڈیزائن کا ایک ہی وقت فروغ
(تیسری قسط )
حیدرآباد۔ 2 فروری (سیاست نیوز) دنیا میں وہی اقوام کامیاب رہتی ہیں جو علم و ہنر میں آگے رہتی ہیں اور مختلف شعبوں میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں جہاں تک آج کل کے دور میں صلاحیتوں کا سوال ہے، ہر بچہ بہ پناہ صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے لیکن اس کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر نہیں کیا جاتا، ایسے میں اس بچے کے خاندان ملت اور ملک اس کی صلاحیتوں سے موثر طور پر استفادہ نہیں کرسکتے۔ قرآن حکیم میں اللہ نے اپنے بندوں کو متعدد مرتبہ سوچنے، غوروفکر کرنے اور تدبر و تفکر کی بار بار ہدایت دی ہے کیونکہ غور و فکر سے نئی ایجادات و دریافتیں منظر عام پر آتی ہیں۔ بہرحال جہاں تک بچوں کی خداداد صلاحیتوں کا سوال ہے، ہم انہیں منظر عام پر لانے سے قاصر رہتے ہیں لیکن اب گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر آپ اپنے بچوں کا DMIT ٹسٹ کرواتے ہیں تو نہ صرف آپ کو ان کی خداداد صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے بلکہ آپ ان صلاحیتوں کو پروان بھی چڑھا سکتے ہیں۔ ہم نے اس ضمن میں پیش کردہ پچھلی دو رپورٹس میں بتایا کہ کس طرح DMIT بچوں کی زندگیوں کو سجانے، سنوارنے میں کامیاب ہوتی ہے۔ ہم نے آپ کو اپنی دوسری رپورٹ میں بتایا تھا کہ انسانی دماغ اور انسانوں کے انگلیوں کے نشانات جو دوسرے کسی انسان سے میل نہیں کھاتے، ان دونوں میں گہرا تعلق ہوتا ہے اور دونوں کا ڈیولپمنٹ بھی ایک ساتھ ہوتے رہتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہمارے بچوں میں جو صلاحیتیں پائی جاتی ہیں یا دماغ کا ڈیولپمنٹ ہوتا ہے، اس کے پیچھے تین اہم وجوہات کارفرما ہوتی ہیں۔ اس میں سب سے پہلی وجہ Genetically Talent کی ہوتی ہے یعنی ماں باپ کے جو جینیاتی اثرات ہوتے ہیں، جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اس کی ماں کی سوچ و فکر اور خیالات وہ بھی بچے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ تیسری اہم وجہ بچے کی ماں کو جو ماحول ملا ہے، وہ ہے۔ اس طرح یہ تینوں عوامل بچے کے ذہن کے ڈیولپمنٹ پر انداز ہوتے ہیں اور جب مذکورہ تینوں عوامل بچے کے ذہن پر اثرانداز ہورہے ہوتے ہیں، اسی وقت فنگر پرنٹس بھی نمو پانا شروع ہوجاتے ہیں چنانچہ سائنس دانوں نے ہمارے ذہن اور ہمارے فنگر پرنٹس کے درمیان پائے جانے والے تعلق پر تحقیق کی تب انہیں پتہ چلا کہ بچے کے دماغ اور فنگر پرنٹس کے ڈیزائن فروغ پاتے ہیں چونکہ ہر انسان کے دماغ کا ڈیزائن الگ ہوتا ہے، اس لئے دنیا میں آنے والے ہر بچہ کی انگلی کے نشانات بھی مختلف ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے سائنس داں اس نتیجہ پر پہنچے کہ ہر بچہ قدرت کا تحفہ ہے اور اس کے اندر کوئی ایسی خداداد صلاحیت چھپی ہوئی ہے اور اگر آپ کو اس صلاحیت کا پتہ چل جائے تو خداداد صلاحیتوں (Natural Talent) یا Inbond Talent پر توجہ دیں گے لیکن زیادہ تر ماں باپ بعد میں حاصل صلاحیتوں (Acquired Talent) پر توجہ دیتے ہیں۔
(سلسلہ جاری ہے)
اوما پرساد اگروال
9063076769, 9052403132