ہسپانوی وزیراعظم نے غزہ میں جاری قتل عام کو نسل کشی قرار دیا

   

برسلز : 29جون ( ایجنسیز ) ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کے غزہ کی صورت حال کو ‘نسل کشی’ قرار دیتے ہوئے محصور علاقے میں اسرائیل کے بڑے پیمانے پر قتل عام کی مہم پر کسی یورپی رہنما کی جانب سے اب تک کی سب سے سخت زبان استعمال کی ہے۔برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس سے قبل سانچیز نے کہا کہ غزہ نسل کشی کی تباہ کن صورتحال سے دوچار ہے۔انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے ایسوسی ایشن معاہدہ کو فوری طور پر معطل کرے۔