ہندؤوں میں مایوسی۔ یاتی نرسنگ آنند نے ”ریٹائرمنٹ“ کا اعلان کردیا

,

   

یاتی نرسنگ آنند نے کہاکہ سوشیل میڈیاکے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف”جنگ“ نہیں لڑی جاسکتی ہے
نفرت اگلنے والے دائیں بازو لیڈر یاتی نرسنگ آنند یاتی نرسنگ آنند نے ایک حیرت انگیز اقدام اٹھاتے ہوئے مذہب اور سیاست سے اپنے ”ریٹائرمنٹ“ کا اعلان کیاہے۔

ٹوئٹر پر منظرعام میں آنے والے ایک ویڈیو میں سخت گیر ہندوتوا لیڈر جس کے اردگر د سنیاسی موجود ہیں نے کہا ہے کہ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیر من جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی کو نفرت انگیز تقریر پر چار ماہ کے جیل بھیج دئے جانے پر کچھ نہیں کرنے کی وہ ذمہ دار ی قبول کرتے ہیں۔

اس ویڈیوکو19مئی کے روز اپ لوڈ کیاگیاہے۔ یاتی کو اب تک جو بھی کہا ہے اس کے لئے ”معافی“ چاہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ”بھگوان شیوا کی بھگتی میں وہ اپنے باقی کی زندگی وقف کردیں گے“۔

بعدازاں 20مئی کے روز یاتی نرسنگ آنند یوٹیوب پر لائیو ائے جہاں پر انہوں نے اپنے مبینہ ریٹائرمنٹ کے متعلق استفسار کیا او رکہاکہ ”میں اپنے ہندو بھائیوں او ربہنوں سے بہت مایوس ہوں۔ میں 33مرتبہ جیل کو گیا ہوں۔

پچھلے 25سالوں سے میں ایک ہند وراشٹر کے لئے جدوجہد کررہاہوں۔ مگر میرے ہندو بھائیوں اور بہنیں سنجیدہ نہیں ہیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلمانوں کے خلاف”جنگ“ سوشیل میڈیا کے ذریعہ نہیں لڑی جاسکے گی۔یاتی نے کہاکہ ”جنگ کے لئے سوشیل میڈیامناسب آوازر نہیں ہے۔

کیونکہ زمینی حقیقت نہیں ہے‘ کیونکہ وہ (ہندو) پولیس یا حکومت کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھاسکتے ہیں‘ توپھر میں کچھ نہیں کرسکتاہوں“۔اور مزیدلہاکہ وہ اپنی ساری توجہہ عبادت پر مرکوز کریں گے او رمزیدکہاکہ ”سوشیل میڈیا فرضی حمایت ہے۔

پچھلے 25سالوں سے زمین پر ایک مضبوط حمایت حاصل کرنے میں ہم ناکام رہے ہیں۔ ہم ہندوؤں کومسئلہ سمجھنا میں ناکام ہوئے ہیں۔ لہذا ہم نے فیصلہ کیاہے کہ بھگوان شیو کی پوجا کریں گے اورامید ہے کہ اس کے ذریعہ میرے ہندو بھائیو ں ور بہنوں کو عقل ائے گی کہ میں کیا کہنا چاہارہاہوں اور سناتھن زندگی کے خلاف جو ہیں ان سے وہ لڑیں گے“

https://www.youtube.com/watch?v=vzS5QQtQ-0U&t=526s