نئی دہلی: ہندوستانی سکھوں کا ایک جتھہ 30 اکتوبر کو پاکستان کے راولپنڈی سے 45 کلومیٹر دور پنجا صاحب جی گردوارہ میں منعقد ہونے والی ساکا پنجا صاحب کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا۔ دہلی گوردوارہ کمیٹی کے صدر سردار ہرمیت سنگھ کالکا نے آج یہاں بتایا کہ کل 240 ہندوستانی سکھ 28 اکتوبر کو اٹاری؍واگھہ سرحد عبور کر کے پاکستان جائیں گے ۔