ہندوستانی معیشت مستحکم :آر بی آئی

   

ممبئی۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو کہا کہ دو غیرمتوقع واقعات اور سنگین دور رس اثرات کے ساتھ کئی دھکوں کے باوجود، ملک کی معیشت دنیا میں استحکام کی علامت بنی ہوئی ہے۔ داس نے مانیٹری پالیسی کے جائزے کے اعلان کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا وسیع پیمانے پر اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود، ہندوستانی معیشت آج دنیا میں میکرو اکنامک اور مالیاتی استحکام کی علامت ہے۔