ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز سری سنت کو ملی عدالت عظمیٰ سے راحت تا عمر ہٹ گئی پابندی

,

   

ہندوستان کے تیز گیند باز سری سنت آج سے چند سال قبل آی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے میں بری طرح پھنس چکے تھے اور ان پر تاحیات کرکٹ پر پابندی ہٹادی گئی ہے ۔ عدالت نے بی سی سی آئی کو ہدایت دی ہے کہ ان پر سے پابندی ہٹا دی جائے ،اور اس معاملہ میں دوبارہ غور کیا جائے۔سری سنت اس معاملہ میں بوری طرح سے پھنس چکے تھے ا ب عدالت نے بی سی سی آئی کو ۳ مہینے کے ندر اندر دوبارہ تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیا ہے
سری سنت اس وقت اسپاٹ فکسنگ معاملہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے تا عمر پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔ سری سنت کو مبینہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق مجرمانہ معاملہ میں لوئر کورٹ 2015 میں الزامات سے بری کر چکی ہے۔
اس سے پہلے عرضی پر سماعت کے دوران سری سنت کی جانب سے دلیل پیش کی گئی تھی کہ بی سی سی آئی کے ذریعہ اس پر پابندی بہت سخت ہے اور اس دعوی کی حمایت کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھے۔
قابل غور ہے کہ کیرالہ ہائی کورٹ نے سری سنت پر بی سی سی آئی کے ذریعہ لگائی گئی تا عمر پابندی کو برقرار رکھا تھا۔ اسی فیصلہ کو سری سنت نے عدالت عظمی میں چلینج دیا تھا۔ بی سی سی آئی نے 15 مئی 2018 کو سری سنت کی اس اپیل کی مخالفت کی تھی۔
(سیاست نیوز)