ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

   

بھوبنیشور۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ 14 تا 22 دسمبر تک ڈھاکہ میں ہونے والی مردوں کی ایشین چمپئنز ٹرافی میں20 رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ تجربہ کارگول کیپر پی آرسریجیش اسکواڈ میں نہیں ہیں۔ہرمن پریت سنگھ من پریت کے نائب ہوں گے۔ فارورڈ لائن کی قیادت للت کمار اپادھیائے، دلپریت سنگھ، گرصاحبجیت سنگھ اور شیلانند لاکرا کریں گے۔ دفاعی چمپئن ہندوستان جنوبی کوریا کے خلاف پہلے دن اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ سنگل پول ٹورنمنٹ میں جاپان، ملائیشیا، پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش جیسی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔