ہندوستان اور جرمنی کادفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

   

نئی دہلی: سکریٹری دفاع گری دھر ارمانے نے برلن میں جرمن وزیر دفاع بینیڈکٹ زیمر کے ساتھ ہندوستان-جرمنی ہائی ڈیفنس کمیٹی کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔منگل کو دونوں فریقوں نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک اہم ستون کے طور پر دفاعی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئی دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال، بحر ہند میں جرمنی کے ساتھ ممکنہ مشترکہ مشقوں اور ممکنہ دفاعی صنعتی منصوبوں اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے قریبی دفاعی شراکت داری اور دونوں اطراف کی دفاعی صنعتوں کو آپس میں جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔