ہندوستان کے کویڈ19معاملات 7اگست کے روز20لاکھ کے نشان کو پارکرچکے تھے جبکہ 23اگست کے روز30لاکھ‘ستمبر5کو 40چالیس لاکھ اور 16ستمبر کے روز50لاکھ کا نشانہ پارکرچکے تھے
نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ تفصیلات کے بموجب ہندوستان میں ایک دن میں کرونا وائرس کی جانچ میں 3,23,144لوگوں کے مثبت پائے جانے کے ساتھ کویڈ سے متاثرہ لوگوں کی جملہ تعداد1,76,36,307تک پہنچ گئی ہے وہیں قومی صحت یابی کا تناسب 82.54فیصد گھٹ گیاہے۔
صبح 8بجے پیش کی گئی تفصیلات میں دیکھا گیاہے کہ 2771نئے اموات کے ساتھ مرنے والو ں کی جملہ تعداد1,97,894تک پہنچ گئی ہے۔
مستقل اضافہ کے اندر میں مذکورہ سرگرم معاملات میں 28,82,201تک کا اضافہ ہوا ہے جو جملہ متاثرین کے16.34فیصد پر مشتمل ہے‘ وہیں قومی سطح پر کویڈ19سے بحالی کے تناسب میں مزید گروٹ 82.54فیصد تک ہوئی ہے۔
مذکورہ تفصیلات میں پیش کیاگیاہے کہ مذکورہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کی 1,45,56,209تک پہنچ گئی ہے وہیں اموات کی تناسب گھٹ کر1.12تک پہنچ گیاہے۔
ہندوستان کے کویڈ19معاملات 7اگست کے روز20لاکھ کے نشان کو پارکرچکے تھے جبکہ 23اگست کے روز30لاکھ‘ستمبر5کو 40چالیس لاکھ اور 16ستمبر کے روز50لاکھ کا نشانہ پارکرچکے تھے۔
پچھلے سال ڈسمبر 19تک ایک کروڑ کی تعداد تک کویڈ کے معاملات پہنچ گئے تھے۔
ہندوستان نے 19اپریل کو 1.5کروڑ کا نشانہ عبور کرلیا۔ ائی سی ایم آر کے بموجب 28,09,79,877نمونوں کی جانچ 26 اپریل تک کی گئی ہے اور ساتھ میں پیر کے روز 16,58,700نمونے جانچ کے لئے حاصل کئے گئے ہیں۔