ہندوستان میں کویڈ کے تازہ1.27سے زائد تازہ معاملات جمع‘ 1ہزار سے زائد اموات درج

,

   

مذکورہ قومی کویڈ19بازیافت شرح میں 95.64فیصد کی بہتری ائی‘‘ یومیہ مثبت شرح 7.98درج ہوئی ہے‘ وہیں ہفتہ واری مثبت شرح11.21فیصد درج کی گئی ہے۔


نئی دہلی۔ہندوستان میں ہفتہ کے روز 1,27,952کرونا وائرس کے تازہ معاملات درج ہوئے ہیں جس کے بعد جملہ معاملات 4,20,80,664تک پہنچ گئے‘ وزرات صحت کی تفصیلات کے بموجب وہیں فعال معاملات میں مزید کمی13,31,648تک کی کمی ائی ہے۔

صبح پیش کردہ تفصیلات کے بموجب1059مزیداموات کے بعد وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد5,01,114تک پہنچ گئی ہے۔ وزرات کا کہناہے کہ ملک میں جملہ معاملات سے فعال معاملات کے موزانہ 3.16فیصد ہے۔

چوبیس گھنٹے کے وقت میں کویڈ 19کے فعال معاملات 1,03,921معاملات کے ساتھ کمی پیش ائی ہے۔مذکورہ وزرات نے کہاکہ قومی کویڈ19بازیافت شرح 95.64فیصد تک بہتر ہوئی ہے۔

اس میں کہاگیا ہے کہ یومیہ مثبت شرح 7.98وہیں ہفتہ واری مثبت شرح 11.21فیصد درج کی گئی ہے۔

اس وباء سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ4,02,47,902تک ہوا ہے۔ اس میں مزیدکہاگیاہے کہ شرح اموات 1.19فیصد ہے۔ وزرات نے کہاکہ اب تک ملک بھر میں قومی کویڈ19ٹیکہ مہم کے تحت 168.98کروڑ ٹیکہ دئے گئے ہیں۔