یومیہ مثبت شرح کا موقف4.18فیصد ہے
نئی دہلی۔ مرکزی وزرات برائے صحت اور خاندانی بہبود نے چہارشنبہ کے روز کہا ہے کہ ہندوستان میں کویڈ کے 58,097معاملات درج ہوئی ہیں جو پچھلے دنوں کے جملہ تعدادمیں 20718کا اضافہ ہے اورچوبیس گھنٹوں میں 534اموات ہوئی ہیں۔
مذکورہ اومیکران کے معاملات کی تعداد بھی 2135تک بڑھ گئی ہے۔ منگل کے روز ہندوستان میں 37.379کویڈ کے معاملات درج ہوئے تھے۔
نئے اموات کے اضافہ کے ساتھ اموات کی جملہ تعداد4,82,551تک پہنچ گئی ہے۔ مذکورہ فعال معاملات میں 2,14,004تک کا اچھال آیاہے جو ملک کے جملہ فعال معاملات کا0.61فیصد ہے۔
درایں اثناء ملک بھر میں اومیکران کے معاملات 2135تک پہنچ گئے ہیں۔تاہم اومیکران کے جملہ فعال معاملات میں سے 828لوگ اسپتالوں سے اب تک ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزرات صحت نے چہارشنبہ کے روز جانکاری دہے کہ اب تک 24ریاستوں نے اومیکران وباء کی موجودگی کے جانکاری دی ہے۔
پچھلے 24گھنٹوں میں 15,389مریضوں کی صحت یابی کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد اضافہ کے بعد3,43,21,803تک ہوگئی ہے۔ جس کے نتیجے میں ہندوستان میں صحت یابی کی شرح 98.01فیصد پر موقف ہے۔اسی وقت کے دوران ملک بھر میں جانچ کی جملہ تعداد 13,88,647ہے۔
ہندوستان نے اب تک 68.38کروڑ جملہ نمونوں کی جانچ کی ہے۔ معاملات میں اچانک اضافہ کے پیش نظر درایں اثناء ہفتہ واری مثبت شراح میں 2.60فیصد تک کااضافہ ہوا ہے۔ یومیہ مثبت شرح کا موقف 4.18فیصد ہے۔
ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پچھلے 24گھنٹوں میں 96لاکھ ٹیکہ کی خوارکیں پہنچائی گئی ہے جس کے بعد چہارشنبہ کی صبح تک کویڈ ٹیکہ کا احاطہ147.72کروڑ تک پہنچ گیاہے۔
چہارشنبہ کے روز وزرات صحت کی جانب سے دی جانے والی جانکاری کے مطابق19.10کروڑ باقی اور غیر استعمال شدہ کویڈ ٹیکہ کی خوارکیں ریاستوں اور یونین ٹریٹریز میں زیر انتظام ہونے کے لئے دستیاب ہیں۔