ہندوستان میں 2,11,298معاملات اور3847اموات درج

,

   

دو کروڑ معاملات کے نشانے کو ہندوستان نے 4مئی کے روز پار کرلیاہے۔
نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت او رخاندانی بہبود کے جمعرات کے روز جاری کردہ بیان کے بموجب ہندوستان میں جملہ متاثرین کی تعداد 2,73,69,093تک پہنچ گئی ہے اور ایک دن کی جانچ میں 2,11,298منفی پائے گئے ہیں‘ وہیں ملک میں صحت یابی 90فیصد درج کی گئی ہے۔

صبح 8بجے پیش کئے گئے تفصیلات میں بتایاگیاہے کہ پچھلے 24گھنٹوں میں تازہ3847درج کئے جانے کے بعد اموات کی جملہ تعداد3,15,235تک پہنچ گئی ہے۔

چہارشنبہ کے روز کویڈ 19کے لئے21,57,857لوگوں کی جانچ کی گئی ہے جس نے بعد ملک میں اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد33,69,69,353تک پہنچ گئی ہے۔

منسٹری کا کہنا ہے کہ یومیہ منفی معاملات9.79فیصد پر درج ہیں۔ یہ پچھلے تین دنوں میں مسلسل دس فیصد سے کم ہے۔ہفتہ واری منفی شرج میں کمی ائی ہے اور اب یہ 10.93فیصد پر ہے۔

مذکورہ تفصیلات کے بموجب فعال معاملات کی گنتی میں بھی24,19,907کے ساتھ مزید کمی ائی ہے‘ جو8.84فیصد جملہ وباء ہے‘ وہیں قومی کویڈ19بحالی کی شرح میں 90.01فیصد کی بہتری ائی ہے۔

مذکورہ لوگوں کے نمبرات جو صحت یاب ہوئے ہیں اس میں 2,46,33,951تک کا اضافہ ہوا ہے‘ وہیں اس میں کہاگیا ہے کہ اموات کی شرح 1.15فیصد پر کھڑا ہے۔دو کروڑ معاملات کے نشانے کو ہندوستان نے 4مئی کے روز پار کرلیاہے۔