نئی دہلی: شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 9 نومبر کو ہندو بیرون ہندیوم اردو تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے کا مرکزی پروگرام غالب اکیڈمی، دہلی میں منعقد ہوا، جس میں اردو سے وابستہ سرکردہ شخصیات شریک ہوئیں۔صدارت ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق نے کی۔ مقررین نے اردو کے فروغ کیلئے زبانی دعووں کے بجائے عملی اقدامات پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اردو کا دم بھرنے والوں کوخود احتسابی کا بھی مشورہ دیا۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈ اکٹر سید احمد خاں نے آرگنائزیشن کے حوالے سے کہا کہ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بیانر تلے گزشتہ 26 سال سے اردو ڈے کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
اور عوام کی جانب سے خاطرخواہ نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔