مذکورہ ممالک سے ان پروازوں کو کویڈ19کی تشویش کے تحت روک دیاگیاتھا
کویت۔ مذکورہ کویت حکومت نے ہندوستان کے بشمول پانچ ممالک سے راست پروازوں کو بحال کردیاہے‘ جس کی شروعات منگل 7ستمبر سے ہوئی ہے‘ کویت نیوز ایجنسی نے اس بات کی خبر دی ہے۔دیگر پانچ ممالک مصر‘ بنگلہ دیش‘ پاکستان‘نیپال‘ اورسری لنکا ہیں۔
مذکورہ ممالک سے ان پروازوں کو کویڈ19کی تشویش کے تحت روک دیاگیاتھا۔کویت کے ڈائرکٹر جنرل برائے سیول ایویشن (ڈی جی سی اے) نے منگل کے روز ہندوستان کے بشمول دیگر پانچ ممالک سے راست پروازوں کی بحالی کا اعلان کیاہے۔ڈی جی سی اے کے سوپر وائزر رائس الطاہر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسافرین کی گنجائش کے حساب سے یومیہ پانچ پروازیں اس ضمن میں کابینہ کی قرارداد کے مطابق چلائیں جائیں گی۔
انہو ں نے انکشاف کیاکہ منگل کے روز پہلی گھریلو پرواز6بجے صبح سے شروع ہوئی ہے اور زوردیا کہ صحت کے متعلق جو قواعد مقرر کئے گئے ان کی تعمیل کی جائے اور کوئی بھی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہوگی۔
ملک میں منظور شدہ کویڈ19ٹیکہ کی دو خوارک لینے والوں کے لئے داخلے کھلے ہیں۔ کویڈ19کے خلاف حکومت کویت نے پی فائزر بائیو این ٹیک‘ اکسفورڈاسٹرینسا زینکا‘ ماڈرینا‘اور جانسن او رجانسن کی ایک خوراک کو تسلیم کیاہے۔
جن لوگوں نے غیر تسلیم شدہ ٹیکہ بشمول سینا فارما‘ سیناواک اور اسپوتنیک لیاہے انہیں کویت کے منظور شدہ ٹیکہ کو تیسری خوراک کے طور پر لیناہوگا۔
کویت کے امیوین موبائیل ائی ڈی ایپ کے ذریعہ کویت کے اندر جن لوگوں نے ٹیکہ لیاہے انہیں جلد سے جلد اپنی سند دیکھانے کو کہاگیاہے۔
کے یو این اے کی خبر ہے کہ تاہم ملک کے باہر ٹیکہ لئے ہوئے مسافرین کو اپنے دستاویزات جس میں ان کام پاسپورٹ پر لکھا ہوا ہے ٹیکہ کا نام‘ اور ٹیکہ کی تاریخ اور جہاں پر لگایاگیاہے اس کاکیوآر کوڈ پیش کرنا ہوگا تاکہ اسناد کی توثیق کی جاسکے۔
کیو آر کوڈ کی عدم موجودگی کی صورت میں مذکورہ دستاویزات کو وزرات صحت کی لنک کے ساتھ پیش کرنا ہوگا۔ اس ملک کا سفر کرنے والے غیرکویتی مسافرین کے لئے دو پی سی آر ٹسٹ ہیں۔
پہلی کویت سفر سے72گھنٹے قبل کی گئی جانچ جس میں منفی رپورٹ ہو۔ آمد کے سات دونوں میں قرنطین کے دوران دوسری جانچ کی جائے گی۔ پچھلی فبروری غیرملکیوں کے داخلے کو کویت نے بند کردیا تھا جس کی مقصد اس ملک میں کویڈ وباء کو پھیلنے سے روکنا تھا۔
اپریل24کو کویت سیول ایویشن انتظامیہ نے اعلان کیاتھا کہ ہندوستان آنے والی کمرشل پروازوں کو اگلی نوٹس تک بند کردیاگیاہے‘ جس کی وجہہ کویڈ19کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہے۔
ایک ملین سے زائد ہندوستانی کویت میں مقیم ہیں‘ ہندوستانی سفارت خانہ برائے کویت کے مطابق اس ملک میں سب سے زیادہ ہندوستانی رہتے ہیں۔
اس سے قبل کویت نے یکم جولائی سے بارہ ممالک کی راست پروازوں کومنظوری دی تھی۔ اس فہرست میں برطانیہ‘ یو ایس اے‘ فرانس‘ اٹلی‘ جرمنی‘ اسڑیا‘ اسپین‘ نیدر لینڈس‘ گریس‘ سوئزر لینڈ‘ کرگستان‘ بوسنیا‘ اور ہرزی گوینا کے نام شامل ہیں