ہندوستان کے ساتھ بات چیت کے پاکستان توقع ہے کہ این ایس اے کا سہارا لے گا

,

   

اسلام آباد۔اتوار کے روز سرکاری ذرائع سے اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ جوہری ہتھیار کے حامل ممالک ہندوستان اورپاکستان کے درمیان میں باہمی بات چیت کی شروعات تاکہ کشیدگی کو ختم کی جاسکے عمران خان کی زیرقیادت پاکستان حکومت ایک قومی سکیورٹی مشیر کومتعین کرنے جارہی ہے۔

زیرالتوا ء مسائل پر بات چیت کی اگست میں جب سے عمران خان نے بطور وزیراعظم جائزہ لیاہے مسلسل ہندوستان سے بات چیت کی کوشش میں مصروف ہیں۔

مگر ہندوستان نے پاکستان سے واضح کردیاہے کہ بات چیت اوردہشت گردی ایک ساتھ نہیں ہوسکتی۔

ایکسپریس ٹربیون کو ملی باوثوق ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق این ایس اے کا تقرر کامقصد ہی پچھلے دروازے سے دونوں ممالک کے درمیان میں سفارتی بات چیت کی شروعات کی پہل ہے۔

ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت ممکن ہے کہ ایک ریٹائرڈ ملٹری افیسر کو این ایس اے کے طور پر تقرر کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ بہت سارے نام زیر غور ہیں مگر اب تک قطعی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔

پلواماں میں 14فبروری کے روز سی پی آر ایف کے قافلے پر پاکستانی نژاد جیش کے خود کش حملے جس میں چالیس جوان شہیدہوگئے تھے اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہواہے۔

اب ہندوستان میں الیکشن اختتام پذیر ہوگیا ہے تو پاکستان کی کوشش ہے کہ ہندوستان کے ساتھ بات چیت کا احیا ء عمل میں لائے۔ اس کے لئے ایک موقع این ایس اے کا تقرر بھی ہے