ہندوستان 10 وکٹوں سے کامیاب

   

احمدآباد : نریندر مودی اسٹیڈیم میں منعقدہ تیسرے اور ڈے نائیٹ ٹسٹ میں ہندوستان نے 10 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 مقابلوں کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ کامیابی کے لئے 49 رنز کا نشانہ ہندوستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ قبل ازیں اکشر پٹیل کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 81 رنز پر آل آؤٹ کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 145 رنز بنائے تھے۔