ہند ۔ امریکہ تعاون : بلنکن ۔ جئے شنکر ملاقات

,

   

نئی دہلی : ہندوستان اور امریکہ نے آج مختلف اقدامات پر غورکیا تاکہ باہمی کلیدی شراکت داری کو مضبوط کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ہند ۔ بحرالکاہل خطہ میں تعاون اور افغانستان کے بشمول علاقائی سلامتی کے مسائل پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ اپنے پہلے دورہ ہند پر آئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہندوستان کے وزیرامورخارجہ ایس جئے شنکر کے ساتھ ان کی گرمجوشانہ بات چیت ہوئی ہے۔ بلنکن نے کہا کہ بات چیت میں امریکہ ۔ انڈیا اسٹراٹیجک پارٹنر شپ کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی طور پر اور کواڈ گروپ کے ذریعہ ہند۔ بحرالکاہل تعاون کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔ جئے شنکر نے کہا کہ سکریٹری بلنکن کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر ثمرآور بات چیت ہوئی۔ یہ میٹنگ ہماری باہمی شراکت داری میں مستقبل کے اقدامات کو طئے کرنے میں معاون ہوگی۔