ہنگری اور سربیا کے درمیان ریل خدمات آٹھ سال بعد دوبارہ شروع

   

بڈاپیسٹ: ہنگری کے شہر سیزیڈ اور سربیا کے شہر سبوٹیکا کے درمیان ریل سروس آٹھ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔ یہ معلومات ہنگری اسٹیٹ ریلوے (ایم اے وی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی ہے ۔ایم اے وی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ سیزیڈ اور سربیائی شہر سبوٹیکا کے درمیان ریل سروس آٹھ سال کے بعد منگل کو دوبارہ شروع ہوئی جس میں روزانہ پانچ جوڑی ٹرینیں چلتی ہیں۔ریلیز کے مطابق مسافروں کو ایک شہر سے دوسرے شہر جانے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ لگے گا۔
یوپی :139 پولیس عہدیداروں کو سخت کارروائی کا سامنا
لکھنو: گورکھپور میں 70 کانسٹیبلوں کے خلاف خدمات میں غفلت برتنے پر کارروائی کا سامنا کرنے کے بعد، مہاراج گنج، دیوریا، اور کشی نگر اضلاع کے پولیس اسٹیشنوں میں مزید 139 پولیس عہدیداروں کو خدمات سے فارغ کر کے متعلقہ ریزرو پولیس لائنز بھیج دیا گیا ہے۔یہ پہل گورکھپور زون کے تمام اضلاع میں سینئر عہدیداروں کی جانب سے عوامی شکایات سے نمٹنے کے دوران افسران کے بدتمیزی سے متعلق شکایات کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کی ٹھوس کوشش کا نتیجہ ہے۔