جئے پور۔ راجستھان پولیس کے ہاتھ لگی ایک بڑی کامیابی میں ہندوستانی فوج کے ایک جوان پردیپ کمار کو گرفتار کرلیاگیا ہے جو پاکستان کی خفیہ ایجنسی ائی ایس ائی کے لئے جاسوسی کررہا تھا۔
پولیس کے بموجب کمار جس کاتقرر تین سال قبل عمل میں آیاتھا اور وہ جودھپور رجمنٹ کے انتہائی حساس علاقے میں تعینات تھا‘ ائی ایس ائی کے ایک خاتون ایجنٹ کے ہنی ٹریپ میں آگیاتھا۔
پولیس کا ماننا ہے کہ ملٹری او رحکمت عملی کے طو رپر اہم جانکاری پاکستان کو بھیجی گئی ہے۔ چھ ماہ قبل وہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ ان کے رابطے میں آیاتھا۔ مذکورہ عورت نے مدھیہ پردیش کے ساکن چادم کے طور پر خود کو متعارف کروایاتھا۔
شادی کا جھانسہ دیکر اس عورت نے ہندوستانی فوج سے متعلق رازدارانہ دستاویزات کی مانگ کی تھی۔اس عورت نے پردیب کمار کو یقین دلایا کہ وہ بنگلورو کی ایک کمپنی میں کام کرتی ہے۔
ڈی جی انٹلیجنس امیش مشرا نے کہاکہ جاسوسی کے شبہ میں کمار کو تحویل میں لے لیاگیاہے۔ اس کے ساتھ تفیش کی جارہی ہے۔