’ینگ انڈیا‘کو کچلنے کا جواب ’آزاد ہندوستان‘دے گا:کمل ناتھ

   

بھوپال : ’ینگ انڈیا‘اخبار پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کی گئی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے آج کہا کہ ‘باپو’ کے ذریعہ شروع کیے گئے ’اس اخبار کو کچلنے‘کا جواب آزاد ہندوستان دے گا۔اپنے ٹویٹ میں مسٹر کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ اقتدار کی بھوکی حکومت باپو کے شروع کردہ ینگ انڈیا اخبار پر قبضہ کر رہی ہے ۔ یہ وہی ینگ انڈیا ہے جس کے ذریعہ مہاتما گاندھی نے ہندوستان کی آزادی کے لیے پورے ملک میں عدم تشدد کی روشنی جلائی اور ہمیں آزادی ملی۔انہوں نے کہا کہ ینگ انڈیا جو کہ آزاد ہندوستان کا سنگ بنیاد تھا، اب کچلا جا رہا ہے ۔ اس کا جواب آج کا’آزاد ہندوستان‘دے گا۔