یواے ای میں کرونا وائرس۔ نئے معاملات 479کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد6781تک پہنچی

,

   

ابوظہبی۔ متحدہ عرب عمارت (یو اے ای) نے خبر دی ہے کہ قومی سطح پر کرونا وائرس کے اتوار کے روز479نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ جس کے بعد کرونا وائرس کے متاثرین کی جملہ تعداد 6781تک پہنچ گئی ہے۔

اتوار کے روز یو اے ای نے چار نئے اموات بھی درج کئے گئے ہیں کے بعد وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 41تک پہنچ گئی ہے۔

اتوار کے روز ہوئی چار اموات میں تین ایشیائی ممالک کے جبکہ ایک خلیجی شہری ہے۔

وزرات صحت اور احتیاط کا کہناہے کہ چاروں متوفیان دیگر امراض کا بھی شکار تھے۔

اتوارکے روز امارات میں 98مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد بحال ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی1286تک پہنچ گئی ہے۔

نائب صدر او رمتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دوبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم نے ماہ رمضان کے دوران دس ملین کھانے کے پیکٹس کی فراہمی کی مہم لانچ کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ ”ہم نے آج ہدایت دی ہے کہ ’دس ملین میلس‘یا اس کے مماثل کھانے کے پیکٹس کی فراہمی کی مہم شروع کی جائے جو ماہ صیام میں انفرادی یا ضرورت مند خاندانوں کے لئے ہوگی“

ان کے ایک او ر پوسٹ کردہ ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ”ایک ایسا بحران جس نے ہمارے ملک کے معاشرتی جذبہ اور حقانیت کی روح کو ظاہر کیاہے۔

ایک دوسری کی مدد کے بغیرمتحدہ عرب امارات میں کوئی بیمار نہیں ہوگا‘ کسی کو کوئی چیز کی ضرورت نہیں پڑے گی اور یوا ے ای میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا“۔

اسلامی مہینوں میں نواں مہینہ ماہ رمضان کا اسی ہفتہ سے آغاز متوقع ہے۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے لوگوں پر زوردیاہے کہ وہ وائرس کو روکنے کے لئے گھر میں نمازیں ادا کریں