یواے ای میں کویڈ19کے 275نئے معاملات‘ پچھلے 24گھنٹوں میں کوئی موت نہیں

,

   

مذکورہ یواے ای اے خلیجی ممالک میں سب سے پہلے کویڈ19معاملات کی جانکاری دینے والا ملک تھا۔

دوبئی۔مذکورہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے کویڈ19کے 275نئے معاملات کا اعلان کیاہے‘ جس کے بعد ملک میں جملہ معاملات کی تعداد 55,848تک پہنچ گئی ہے۔

زنہو کی خبر کے بموجب مذکورہ وزرات صحت اور احتیاط نے چہارشنبہ کے روز ایک بیان میں یہ کہاکہ نئے متعدد قومیت کے نئے معاملات میں اب استحکام ہے اور طبی علاج بھی مل رہا ہے۔

درایں اثناء 393مزید مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں‘ جس کے ساتھ ہی منسٹری کے مطابق یواے ای میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد46,418تک پہنچ گئی ہے

پچھلے چوبیس گھنٹو ں میں کوئی موت نہیں
ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے مصلح دستوں کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زاہد النہیان نے کہاکہ پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ19سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

ولی عہد ابوظہبی نے ٹوئٹ کرکے بتایاکہ”آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ پچھلے 24گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے اندر کویڈ19سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے“۔

انہوں نے اپنے ”پہلی صف کے ہیروزکو دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا“اور باشندوں کی جانب سے ”احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی“ ستائش بھی کی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ”ہمیں اس چیالنج سے نمٹنے کے لئے اپنی اجتماعی کوششوں کو جاری رکھنا چاہئے‘

مذکورہ یواے ای اے خلیجی ممالک میں سب سے پہلے کویڈ19معاملات کی جانکاری دینے والا ملک تھا۔

انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین سے اظہار یگانگت کرتے رہے ہیں۔

فبروری 2اور مارچ12کے روز یواے ای کی پہچان مانے جانے والی چیزوں بشمول برج خلیفہ دوبئی کو اظہار یگانگت کے لئے چین کے پرچم پر مشتمل روشنی سے چمکادیاگیاتھا۔

اپریل کے آخر میں مذکورہ چینی قونصلیٹ جنرل برائے دوبئی نے چینی ڈاکٹر س اور طبی ماہرین کے ساتھ ایک ان لائن کانفرنس منعقد کی تھی تاکہ یواے ای کے اپنے ہم منصب سے کرونا وائرس کے علاج اور اس سے بچاؤکے متعلق اپنے تجربات کو شیئر کرسکیں