کیف: یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہیکہ یورپ ہماری فتح تک ہمارے ساتھ رہے گا، چند یورپی رہنماں نے کیف کو جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم لڑاکا طیاروں اور دیگر طیاروں کا مسئلہ حل کرنے کے قریب ہیں، یورپی رہنماؤں نے یوکرین کو لڑاکا طیاروں سمیت دیگر جنگی سامان دینے کا وعدہ کیا ہے، تاہم زیلنسکی نے یورپی رہنماں کی جانب سے کئے گئے وعدے کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔زیلنسکی کے چیف آف سٹاف نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ یوکرین کیلئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور جلد اس کی تفصیلات سامنے آئیں گی تاہم کچھ لمحات کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں ترمیم کی اور لکھا کہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں یورپی یونین کے 27 ممالک کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین پر حملے کے ذمہ دار روسی رہنماں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد یوکرین کے بغیر آزاد یورپ کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔