یونان کی اشتعال انگیز کارروائیاں نقصان دہ ثابت ہونگی

   

ایتھنز : صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے یونان کے ایجین کے علاقے میں کشیدگی کا موجب ہونے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ناٹو کے اتحادی کو ایک بار پھر ان حربوں سے ایک بار پھر ناکامیوں کا منہ دیکھنے کی یاد دہانی کراتے ہیں۔محکمہ اطلاعات سے جاری کردہ بیان کے مطابق جناب آلتون نے الجزیرہ میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں یونان کے حالیہ اقدامات کی بنا پر ایجین میں پیدا ہونے والے تناو پر اپنے جائزے پیش کئے۔حالیہ مہینوں میں بحیرہ ایجیئن میں یونان کے اشتعال انگیز اور بے سود اقدامات کا مشاہدہ کرنے کا ذکر کرنے والے التون نے کہا کہ یہ وہ فلم ہے جسے ہم پہلے بھی وقفے وقفے سے دیکھتے چلے آئے ہیں۔انہوں نے لکھا ہیکہ یونان بین الاقوامی قوانین کے خلاف غیر معقول دعوے کرکے یا پھر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ترکی کے خلاف پروپیگنڈا اور دباو ڈال کر یا دباؤ ڈال کر وقتاً فوقتاً تناؤ بڑھاتا رہتا ہے۔ ہمارے ہمسایہ کے بعض سیاستدانوں کی ایک بری عادت ہے کہ وہ اپنی سٹریٹیجک ناکامیوں سے توجہ ہٹانے اور ملک کے اندر سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے ترکی کو ایک آسان ہدف کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ ایجین میں مسلسل کشیدگی پیدا کرنے کا کسی کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، اشتعال انگیزی کرنے والے فریق کے لیے یہ کشیدگی ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔