یوپی۔سیتارپور کی عیدگاہ میں ٹائلس لگانے کو لے کر تصادم پیش آیا

,

   

پولیس نے بتایا کہ پتھراؤکا واقعہ بھی پیش آیا
سیتا پور۔ ایک اہلکار نے کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے سیتاپور کی عیدگاہ میں ٹائلس لگانے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کا ایک واقعہ پیش آنے کے بعد پانچ لوگوں کوتحویل میں لے لیاگیاہے۔

پولیس نے بتایا کہ پتھراؤکا واقعہ بھی پیش آیااورایک پولیس جوان کے سر پر چوٹ لگی ہے۔تاہم مذکورہ حالات پولیس کے بموجب قابو میں ہیں اوروہاں پر کوئی لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ نہیں ہے۔

ابھیشک پرتاب اجئے سرکل افیسر نے کہاکہ ”دو گروپوں ایک ہی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں کے درمیان میں اختلاف رائے اور رعیدہ گاہ میں ٹائلس رکھنے کو لے کر کشیدگی ہوئی ہے۔ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے ایک دوسرے پر پتھر پھینکے۔پولیس موقع پر پہنچی۔ دیگر پولیس اسٹیشنوں سے بھی پولیس دستے پہنچ گئے۔ انہوں نے حالا ت پر قابو پالیا۔میں اور ایس ڈی ایم موقع پر پہنچے۔ اس واقعہ کے ضمن میں پانچ لوگوں کو تحویل میں لے لیاگیا۔ لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے“۔

انہوں نے جانکاری دی کہ ”ایک پولیس جوان کو پتھر بازی کے دوران مداخلت کرتے ہوئے ایک پولیس جوان کے سر پر چوٹ لگی ہے۔

تاہم چوٹ سنگین نہیں ہے۔ ابتدائی طبی جانچ کے لئے اسپتال سے انہیں روانہ کردیاگیاہے“۔اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔