وارناسی اور اعظم گڑھ پر تمام کی نظریں
لکھنو۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ساتویں دور کی رائے دہی کے لئے 45حلقوں پر پولنگ پیر کے روز عمل میں ائی ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت میں بعض وزرائے کے بشمول 613امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ2.06کروڑ رائے دہندے کریں گے۔
جملہ 54اسمبلی حلقہ نو اضلاع بشمول اعظم گڑھ‘ ماؤ‘ جونپور‘ غازی پور‘ چندولی‘ وراناسی‘ مرزا پور‘ بھدوائی اور سونبھدرا کے علاوہ بھدوائی (سنت روی داس نگر) میں رائے دہی کا سلسلہ جاری ہے۔
جن حلقوں میں نظر لگی ہوئی ہیں ان میں وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ وارناسی اور ایس پی کا مضبوط قلعہ اعظم گڑھ ہے جہاں سے 2019کے لوک سبھا الیکشن میں اکھیلیش یادو منتخب ہوئے تھے۔
وارناسی کے اٹھ اسمبلی حلقہ پندرا‘ اجاگارا‘ شیو پور‘ روہانیا‘ وارناسی نارتھ‘ وارناسی ساوتھ‘ وارناسی کنٹونمنٹ اور سیو ا پوری ہیں جبکہ اعظم گڑھ کے دس اسمبلی حلقے گوپال پور‘ ساگری‘ مبارک پور‘ اعظم گڑھ‘ مہنانگر‘ اتروالیا‘ نظام ااباد‘ پھولور پوائی‘ دادری گنج‘ اور لال گنج ہیں۔
ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو عمل میں ائے گی۔