یوپی سے رپورٹس منظرعام پر آنے کے بعد ہیش ٹیگ اذان بند نہیں ہوگی ہوا وائیرل

,

   

دہلی پولیس جوانوں کی جانب سے ایل جی کے حوال سے ”اذان“ پر ”امتناع“ کی بات پر مشتمل ویڈیو وائیرل ہوا تھا
لکھنو۔دہلی حکومت کی جانب سے قومی راجدھانی میں اذان پر کسی قسم کی امتناعات نہیں ہوں گے کے متعلق وضاحت کے بعد اترپردیش کی مختلف مساجد سے یہ رپورٹس منظرعام پر آرہی ہیں جس میں ”اذان پر امتناع“ کا الزام لگایاجارہا ہے۔

اس حوالے سے رپورٹس خاص طور پر اس وقت سامنے ائی جب غازی پور مسجد کے انچارج نے پولیس اور انتظامیہ پر الزام عائد کیاکہ انہوں نے لاؤڈ اسپیکرس پر اذان نہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

اسی طرح کی فرخ آباد میں جاری ہندی زبان میں ایک سرکاری اعلامیہ کی فوٹو کاپی اور نیوز پیپر کی کلب جو ہندی میں ہے سوشیل میڈیا پرگشت کررہی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کرونا وائر س وباء کے پیش نظر مساجد میں اذان نہیں دی جائے گی۔

جس کے پیش نظر ہزاروں لوگ سوشیل میڈیا پر اظہار یگانگت کے لئے سامنے آگئے اور اس سے فوری دستبرداری کا مطالب کیا اور تیزی کے ساتھ اذان بند نہیں ہوگی ٹیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

اذان بند نہیں ہوگی چودہ گھنٹہ پہلے ٹرینڈ کرنا شروع کردیا ہے اور اب وہ چوتھے مقام پر ہے‘ جس کو 88000مرتبہ محض چھ گھنٹوں میں ٹوئٹ کیاگیاہے۔

اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے ایس ائی او جنرل سکریٹری سید اظہر الدین نے کہاکہ ”اذان مسلمانو ں کو نماز ادا کرنے کے وقت کی یاددلانے کے لئے ہے‘ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے ہم گھروں میں نمازادا کررہے ہیں۔

مہربانی فرماکر اذان پر ایک اور معاملہ کھڑا نہ کریں‘ کرونا وائرس کا ملکر مقابلہ کریں گے اور فرقہ پرستی کے وائرس کا ساتھ ملکر خاتمہ کریں گے“

https://twitter.com/Shahruk44490368/status/1254203639624642560?s=20

اسٹوڈنٹ جہدکار اور جے این یو ایس یو کونسلر افرین فاطمہ نے لکھا کہ”یوتی ادتیہ ناتھ کے ماتحت اترپردیش کرونا وائرس وبا ء کا استعمال مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو ختم کرنے کے لئے کیاجارہا ہے۔

متعدد اضلاعوں میں اذان پر پولیس جبری طور سے امتناع عائد کررہی ہے۔

مہربانی کرکے یوپی پولیس کو ٹیگ کریں اور وضاحت مانگیں۔ ان سے کہیں اذان بند نہیں ہوگی“

وبال کھڑا ہونے کے ساتھ ہی کچھ عہدیداروں نے کہاکہ وہیں فرخ آباد میں اذان پر اس طرح کا کوئی امتناعی احکامات نہیں ہیں‘

شہری مجسٹریٹ اشوک موریا نے کہاکہ مذکورہ احکامات ڈی ایم مہندر سنگھ کی جانب سے ایک عام بات تھے‘ جنھوں نے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دہلی پولیس جوانوں کی جانب سے ایل جی کے حوال سے ”اذان“ پر ”امتناع“ کی بات پر مشتمل ویڈیو وائیرل ہوا تھا