یوپی میں ایئر فورس کے چیفورکس انجینئر کا گولی مار کر قتل

   

پریاگ راج: اترپردیش میں پریاگ راج کے پورامفتی علاقے میں ایئر فورس کے سنٹرل ایئر کمانڈ کامپلکس میں رہنے والے چیف ورک انجینئر کو ہفتہ کی صبح گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سٹی) ابھیشیک بھارتی نے بتایا کہ پولیس، ایس او جی، فرانزک اور سرویلنس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے ارد گرد پیرامیٹرز کے اندر اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ فضائیہ باؤنڈری کی حفاظت کے لیے جوانتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں ایک شخص باؤنڈری کے اندر آتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چیف ورکس انجینئر ستیہ نارائن مشرا (51) اپنی رہائش گاہ پر تھے اسی دوران ایک نامعلوم نوجوان وہاں پہنچا اور کھڑکی سے گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ بہار کے ساسارام کے رہنے والے تھے اور اپنے خاندان کے ساتھ یہاں کام کرتے تھے ۔