یوپی میں بارش کے سبب تباہی، 16 ہلاک

   

لکھنؤ: دہلی۔این سی آر اور یوپی میں بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور متعدد مقامات پر تباہی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ یوپی کے کئی اضلاع میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے چہارشنبہ کی رات سے جمعرات کی دوپہر تک الگ الگ حادثات میں 16 افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ سب سے زیادہ 10 اموات اٹاوہ میں واقع ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مین پوری میں ایک، فیروز آباد میں تین اور کاس گنج میں دو افرد کی بارش اور اس سے متعلق واقعات میں موت ہوئی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بارش سے متعلق واقعات کی وجہ سے ہونے والی اموات پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔