یوکرینیوں کو جنگی طیاروں کی تربیت دینے میں 3 سال لگیں گے: برطانیہ

   

لندن : برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے ترجمان نے آج کہا ہے تیز ترین پائلٹ جو برطانوی لڑاکا طیارہ اڑانا سیکھ سکتا ہے اس کیلئے 35 ماہ کا وقت درکار ہے۔ ایک وضاحت کے دوران انہوں نے روس سے لڑنے کیلئے یوکرین کو لڑاکا طیاروں کی فراہمی سے متعلق عملی مسائل کے بارے میں بتایا۔ ترجمان نے بتایا کہ ان کا ملک یوکرینیوں کی باتوں کو سنتا رہے گا اور طویل مدت میں اس کے بارے میں سوچے گا کہ کیا صحیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر یہ صورت حال سمجھنا فائدہ مند ہو تو یہ بات ہیکہ نئے پائلٹ کیلئے تیز ترین تربیتی پروگرام کیلئے بھی تقریباً 35 ماہ درکار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ یوکے فاسٹ ٹریک جیٹ ٹریننگ پروگرام پانچ سال کا ہے۔ طیارے کی پیچیدگی اور پائلٹوں کو تربیت دینے میں لگنے والے وقت کے پیش نظر جنگی طیارے یوکرین بھیجنا فی الحال عملی نہیں تھا۔