کیف : یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرین ، روس کے صدر ولادی میر پوتن کا شخصی جنون بن گیا ہے۔کولیبا نے جرمنی میں منعقدہ 59 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ صرف اور صرف روس میں تبدیلی کی صورت میں ہی یوکرین میں امن قائم ہو سکے گا اور وہ تبدیلی بھی ایک لمبا عمل ہوگی۔انہوں نے یوکرین کے اپنا دفاع جاری رکھنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ یوکرین، روس کے صدر ولادی میر پوتن کا شخصی جنون بن گیا ہے۔ پوتن کا اقتدار سے ہٹنا ہمارے لئے ایک موقع ہو سکتا ہے۔ جب تک پوتن اقتدار میں ہیں ہمیں مسائل پیش آتے رہیں گے۔ فی الوقت ہمیں، جنگ میں اپنی جدوجہد پر توجہ مرکوز رکھنا ہو گی”۔