یوگی حکومت کی برطرفی کی مانگ کرنے والا پولیس جوان معطل

,

   

مذکورہ کانسٹبل منشی یادو نے ہفتہ کے روز اپنے یونیفارم کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے سرخ ٹوپی پہنی‘ اور ضلع کلکٹر کے دفتر پلے کارڈ کے ساتھ پہنچا جس پر لکھاتھا کہ’یوگی حکومت برخواست کرو“

لکھنو۔ ایک افسوسناک واقعہ میں پی اے سی کے جون جس کو یوگی حکومت کو اترپردیش سے برخواست کرنے کی مانگ پر معطل کردیاگیاہے۔

مذکورہ کانسٹبل منشی یادو نے ہفتہ کے روز اپنے یونیفارم کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے سرخ ٹوپی پہنی‘ اور ضلع کلکٹر کے دفتر پلے کارڈ کے ساتھ پہنچا جس پر لکھاتھا کہ’یوگی حکومت برخواست کرو“۔

منشی یادو نے میڈیاسے کہاکہ ریاستی حکومت کو برطرف کردیاجانا چاہئے کیونکہ وہ نظم ونسق پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ اس ضمن میں وہ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر کو ایک یادواشت پیش کرنے کے لئے ائے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ جے بی سنگھ نے کہاکہ ان کی ملاقات کانسٹبل سے نہیں ہوئی مگر میڈیا کے ذریعہ انہیں معاملے کی جانکاری ملی ہے۔

منشی یادو جس کا آبائی مقام ایٹاواہ ہے کی تعیناتی نوائیڈا میں تھی۔

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ نے واقعہ کوسنجیدگی لیا اور ڈسپلن شکنی کی بنیاد پر منشی یادو کو برخواست کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

منشی یادو کے گھر والوں نے درخواست کی ہے کہ وہ ذہنی طور پر الجھن کا شکار ہے جس کی وجہہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے