یوگی نے ایس پی کو ”قصائیو ں کی دوست“ قراردیا اور کہاکہ”نندی(بیل) ضرور بدلہ لے گی“

,

   

اس کے علاوہ ادتیہ ناتھ نے وزیراعظم نریندر مودی کا تقابل بھگوان کرشنا سے کردیا‘ اور کہاکہ”کمبھ میلا میں مودی جی نے صفائی کاکام کرنے والوں کے پاؤں ٹھیک اسی طرح دھوئے جس طرے کرشنا نے سوداماں کے پیر دھوئے تھے“

لکھنو۔ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی کو ”قصائیوں کی دوست“ قراردیا او ردعوی کیا کہ وہ پہلے”یوگی“ بعد میں سب کچھ ہیں۔خوشی نگر لوک سبھا حلقہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ریاست میں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں سب سے پہلا قدم غیر قانونی مسلخوں کو بند کرناتھا۔

یوگی نے حال کے دونوں میں کننوج میں الائنس کی مشترکہ ریالی میں بیل کے داخلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ”اب تو نندی بی جارہا ہے ایس پی کی سبھا میں اور پوچھتا ہے قصائیوں کے دوست کہاں ہیں‘ ان کو میں ٹھیک کردیتاہوں“۔

چیف منسٹر نے مزید کہاکہ”میں نے نندی سے کہاکہ ابھی الیکشن چل رہا ہے او رانتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے‘ لہذا وہ ابھی حملہ نہ کرے‘ انتخابات کے بعد اپنا کام تمام کرے۔

بیل نے کہاتھا وہ بدلہ لے گا“۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کی تعمیر کردہ شیلٹر ہاوز میں چارلاکھ کے قریب میویشے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ایک ”یوگی“ کی حیثیت سے میں ہر روز ایک گھنٹہ پانچ سو گائیو ں کے ساتھ گورکھ ناتھ مندر میں گذارتاہوں اور کبھی ایک گائے کو ذبح کرنے کی منظور نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کے بعد سڑکوں پر آوارہ گھومنے والے گائیوں کی حفاظت کے لئے مزیداقدامات اٹھائے جائیں گے۔

چیف منسٹر نے مہاراج گنج’فاضل نگر‘ پیرائچ‘ اور جیت پور جو مغربی اترپردیش کا علاقہ ہے وہاں پر ریالیوں سے خطاب کیا‘ جہاں پر ساتویں مرحلے کی رائے دہی19مئی کو مقرر ہے۔

اس کے علاوہ ادتیہ ناتھ نے وزیراعظم نریندر مودی کا تقابل بھگوان کرشنا سے کردیا‘ اور کہاکہ”کمبھ میلا میں مودی جی نے صفائی کاکام کرنے والوں کے پاؤں ٹھیک اسی طرح دھوئے جس طرے کرشنا نے سوداماں کے پیر دھوئے تھے“