بریلی: یو پی کے بریلی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار 8 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ یہ حادثہ ہفتہ کی دیر رات بھوجی پورہ کے قریب نینی تال ہائی وے پر پیش آیا ۔ یہاں پر تیز رفتار ارٹیگا کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری لین میں آگئی ۔ اسی دوران سامنے سے آنے والے ڈمپر نے کار کو ٹکر ماردی ۔ اس کے بعد دماکہ ہوا اور کار اور ڈمپر میں آگ لگ گئی ۔ بعد ازاں گاڑی کو کاٹ کر نعشیں نکالی گئی ۔ سبھی بریلی سے شادی کی بارات سے واپس آرہے تھے ۔پولیس کے مطابق نعشیں اتنی بری طرح جل چکی ہیں کہ ان کی شناخت کرنا بھی مشکل ہے ۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ نعشوں کو پورسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ، مزید کارروائی جاری ہے ۔