یو پی کی طالبہ کو لسانیات میں گولڈ میڈل

   

بھدوہی : اتر پردیش کے ضلع بھدوہی کی شکھا مشرا کو سمپورنانند یونیورسٹی، وارانسی کے کانووکیشن تقریب میں گورنر آنندی بین پٹیل نے لسانیات کے مضمون میں گولڈ میڈل سے نوازا۔وید پرکاش مشرا کی بیٹی شکھا مشرا کو ہفتہ کے روز اس اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کامیابی سے شکھا نے ضلع کا سر فخر سے بلند کیا اور بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے نعرے کو معنی خیز بنا دیا۔ اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم گاؤں کے اسکول میں حاصل کرنے اور پھر کامیابی کے اس مقام تک پہنچ کرشکھا مشرا نے ثابت کردیا کہ لڑکیوں میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔