کولمبس، اوہایو: فنکار اپنے فن کو زندہ رکھنے کے لیے طرح طرح کی اشیاء استعمال کرتے ہیں اور اب ایتھیوپیا کے ایک نوجوان فنکار نے شیشے پر ہتھوڑے مارکر انہیں چٹخا کر غیرمعمولی پورٹریٹ بنائے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔نیٹنائل مکیورا نے چھینی اور ہتھوڑی کی مدد سے شیشے کے بڑے ٹکڑوں کو چٹخا کر احتیاط کے ساتھ یہ فن پارے تخلیق کئے ہیں۔ انہوں نے کووڈ 19 کی وبا میں گھربیٹھے اس فن کا آغاز کیا اور شروع میں کئی مرتبہ ناکام ہوئے، کیونکہ بار بار شیشہ ٹوٹ جاتا تھا۔ لیکن دھیرے دھیرے وہ اس انوکھے اور مشکل کام کے ماہر ہوتے چلے گئے۔لیکن شیشے پر یکساں قوت سے چوٹ لگا کر ہی حسبِ خواہش تصویر یا پورٹریٹ بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن نیٹائل کے ساتھ ایسا بھی ہوا کہ کہیں زیادہ شیشہ چٹخا تو تصویر بگڑگئی اور جو سوچا تھا وہ نہ بن سکا۔