۔28 واں عالمی کتاب میلہ کا کل آغاز

   

نئی دہلی، 2جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 28 واں عالمی کتاب میلہ 4 سے 12 جنوری تک راجدھانی دہلی کے پرگتی میدان میں شروع ہونے جارہاہے جس کا افتتاح انسانی وسائل اور ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک کریں گے ۔نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کے چیئرمین پروفیسر گووند پرساد شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ اس بار میلہ کی تھیم ‘مہاتما گاندھی: مصنفین کے مصنف’ ہوگی۔ اس بار میلہ میں کوئی مہمان ملک شامل نہیں ہوگا۔