آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سےآس پاس کے علاقہ کو خالی کرنے کا اعلان

   

ریکجاوک : آئس لینڈ کے شہر گرنڈاوک کے قریب آتش فشاں پھٹنا شروع ہو گیا ہے اور آس پاس کے علاقے کو خالی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ آر یو وی براڈکاسٹر نے جمعہ کو یہ معلومات گرینڈاوک فائر چیف اینار سوین جونسن کا حوالہ دیتے ہوئے دی۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد ایک طاقتور زلزلہ آیا۔جانسن نے مبینہ طور پر کہا کہ علاقے کو خالی کرانے کاکام تقریباً مکمل ہو چکا ہے لیکن نکالے جانے والے لوگوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے ۔ آئس لینڈ کی موسمیاتی سروس کے ترجمان بینیڈکٹ اوفیگسن نے کہا کہ یہ شگاف تقریباً 1.5 کلومیٹر طویل ہے اور آتش فشاں کا لاوا تیز رفتاری سے بہہ رہا ہے ۔ اوفیگسن نے براڈکاسٹر کے حوالے سے کہا کہ فی الحال اس بات کا امکان نہیں ہے کہ گرینڈاوک خطرے میں ہے لیکن ہم اس وقت تک یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک کہ چیزیں مستحکم نہ ہو جائیں۔