آئندہ مالی سال ہندوستانی معیشت 7 فیصد رہنے کا تخمینہ:رپورٹ

   

نئی دہلی: حکومت کی طرف سے گزشتہ 10 برسوں میں کی گئی اصلاحات اور اقدامات کے نتیجے میں مضبوط اقتصادی سرگرمیوں کی بدولت، مالی سال 2024-25 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو تقریباً سات فیصد بڑھنے کی توقع ہے ۔ آئندہ مالی سال کا مرکزی بجٹ پیش کئے جانے سے چند دن قبل پیر کو جاری کردہ وزارت خزانہ کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2024 کو لوک سبھا میں عبوری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ دی انڈین اکانومی: اے ریویو’ کے عنوان سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے تین برسوں میں ہندوستان کے 5 لاکھ کروڑٖ امریکی ڈالر کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے ساتھ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی امید ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ، حکومت نے ہندوستان کے سامنے 2047 تک ‘ترقی یافتہ ملک’ بننے کا ایک بڑا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ اصلاحات کا سفر جاری رہنے پریہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے ۔