ملنا ساگر سے حیدرآباد کو پانی کی سربراہی، ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔/27 فروری،( سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ مشن کاکتیہ کے تحت ریاست میں جھیلوں اور تالابوں کے تحفظ کے کامیاب اقدامات کئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس پروگرام کے تحت ندیوں اور جھیلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس پروگرام میں عوامی نمائندوں کی شمولیت کے ذریعہ نئے ذخائر آب کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔ ہریش راؤ نے آج حیدرآباد میں دریاؤں کے موضوع پر قومی کنونشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے قبل آبپاشی اور پینے کے پانی کیلئے عوام کو مسائل کا سامنا تھا لیکن آج تلنگانہ دونوں شعبہ جات میں خود مکتفی ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 6000 کروڑ سے 4000 چیک ڈیمس تعمیر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے گوداوری پر 141 ٹی ایم سی پانی کے ذخیرہ کیلئے تلنگانہ حکومت نے ذخائر آب تعمیر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے دریاؤں کا تحفظ ضروری ہے۔ کالیشورم کے کلیرنس کیلئے حکومت کو 3 سال تک انتظار کرنا پڑا اور ریکارڈ تین سالہ عرصہ میں پراجکٹ کی تعمیر مکمل کی گئی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے موسی ندی کی بحالی کا منصوبہ تیار کیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں کاموں کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملنا ساگر ذخیرہ آب سے حیدرآباد کو پینے کے پانی کی ضرورتوں کی تکمیل ہوگی اس کے علاوہ دیگر 13 اضلاع کو پانی سربراہ کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں رعیتو بندھو سمیتی کے صدر پی راجیشور ریڈی، واٹر میان آف انڈیا راجندر سنگھ اور دوسرے موجود تھے۔ر