واشنگٹن 13 جون ( ایجنسیز ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے فرانس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے جی 7 چوٹی کانفرنس کے دوران ملاقات کریں گے ۔ وائیٹ ہاوز عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ہندوستان کی جانب سے دونوں کی ملاقات کی توثیق نہیں کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی فرانس اور سلواکیہ کے ایک ہفتہ طویل دورہ پر آج روانہ ہوئے ۔ وہ جی 7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ یہ کانفرنس 16 اور 17 جون کو فرانس کے شہر ایویان میں منعقد ہوگی ۔ سینئر امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈونالڈ رمپ مشرق وسطی کے قائدین سے ملاقات کریں گے اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے ساتھ بھی ورکنگ سشن میں حصہ لیں گے ۔