حیدرآباد 26اپریل (یواین آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش اور 30تا40کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران ریاست میں کہیں کہیں ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔بھدرادری کوتہ گوڑم اور ناگرکرنول میں بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا۔