تہران ۔ 28 جولائی (ایجنسیز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے کہا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنا کر روک دیا حالانکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان لڑائی میں تعطل ہے، ایرانی میڈیا نے چہارشنبہ کو بتایا۔آئی آر جی سی کی بحریہ نے کہا کہ “خلاف ورزی کرنے والے تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا جنہوں نے ہمارے انتباہات کو نظر انداز کیا اور ایک غیر محفوظ اور غیر قانونی راستے پر سفر جاری رکھا،میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ایران کا اصرار ہے کہ عمان کو ساحلی ریاست کے طور پر شامل رکھتے ہوئے آبنائے ہرمز کے انتظام پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے اور سروس فیس وصول کرے۔