آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی میں زیادہ تر غیر مسلم ملوث،جاسوسی کے الزام میں آر ایس ایس و بی جے پی کے کارکنان: ڈگ وجے سنگھ، کانگریس کا اظہار لاتعلقی

,

   

حیدرآباد: کانگریس ک سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے ایک حیران کن بیان دیا ہے۔ کانگریس سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے معاملہ میں گرفتار شدہ کا تعلق زیادہ تر بجرنگ دل اور بی جے پی سے ہے۔ ڈگ وجے سنگھ مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ ہیڈ کوارٹر پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان خیالا ت کا اظہا رکیا۔

وہ یہاں مہارانا پرتاپ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کیلئے آئے تھے۔ مدھیہ پردیش میں حال ہی میں جاسوسی کرنے کے سلسلہ میں کچھ لوگوں کی گرفتار عمل میں آئی اس کے ضمن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیل ئے جتنے لوگ بھی جاسوسی کرتے پائے گئے ہیں وہ سب کے سب بجرنگ دل، بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ہیں اور وہ آئی ایس آئی سے پیسہ بھی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی مسلمان کم اور غیر مسلم زیادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نظریا ت کی لڑائی بی جے پی اور آر ایس ایس سے ہے جنہوں نے آزادی کی لڑائی میں حصہ بھی نہیں لیا تھا یہ لوگ ہمیں قومیت کا سبق پڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہاں تھے وہ لوگ 1947ء سے پہلے، جب بھگت سنگھ، اشفاق اللہ خان نے آزادی کے لئے پھانسی کا پھندا کو پسند کیا۔ دوسری جانب مدھیہ پردیش کے بی جے پی نائب صدر و سابق وزیر اعلی شیو راج چوہان سنگھ نے ڈگ وجے سنگھ کے بیان پر کہا کہ ڈگ وجے سنگھ کو سرخیوں میں بنے رہنے کی خواہش ہے اس لئے وہ اس طرح کے بیانات دیتے ہیں۔ شیوراج چوہان نے کہا کہ ڈگ وجے سنگھ جان بوجھ کر ایسی بیان بازی کرتے ہیں وہ ناقابل اعتبار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ان کے بیان بازی کو سنجیدگی سے اس لئے نہیں لیتے کیونکہ سارا ملک آر ایس ایس اور بی جے پی کی حب الوطنی سے واقف ہے۔ اسی دوران کانگریس کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے بتایا کہ وہ ڈگ وجے سنگھ کے بیان پر کانگریس پارٹی اس سے متفق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈگ وجے سنگھ نے جب یہ بڑا بیان دیا ہے تو وہی اس کے ثبوت بھی فراہم کریں گے۔