آئی ایم اے کے بانی منصور خان دہلی ایئر پورٹ سے گرفتار

,

   

حیدرآباد: آئی ایم اے گھپلہ میں ملزم او رآئی ایم اے مالک کو آج دہلی ایئر پورٹ سے گرفتارکرلیاگیا جب وہ دبئی سے لینڈ ہوئے تھے۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم او ر انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منصور خان کی گرفتار کا ایک سرکلر جاری کردیا تھا۔ ان کی کمپنی میں پیسہ لگانے والو ں کی جانب سے منصور خاں کے خلاف 26ہزار شکایتیں درج کی گئی تھیں۔ 45ہزار سرمایہ کاروں کو چونا لگانے والے منصور خاں جون کے مہینہ میں دبئی بھاگ گئے تھے۔

پیر کے روز انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعہ اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ 24گھنٹو ں میں ہندوستان میں ہوں گے۔ منصور خان نے کہا کہ وہ اپنے اوپر کی جانے والی تحقیقات میں پورا تعاون کریں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے انڈیا آنے کی ایک وجہ ان کی خرابی صحت بھی ہے۔ انٹر پول نے بھی ا ن کے خلاف ایک سرکلر جاری کیا تھا۔