آئی میک اپ مشکل نہیں مگر ذراسا’’ٹرکی‘‘ ضرور

   

مہارت سے آئی میک اپ کرنے کیلئے بار بار پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے کہ آئی میک اپ مشکل نہیں مگر ذرا ساٹرکی (Tricky) ضرور ہے۔جیسے اکثر لڑکیاں لائنر لگانے میں دشواری محسوس کرتی ہیں جبکہ اس کیلئے آپ کاغذ پرلائنرکی شیپ بناکر مشقیں کرتی رہا کریں بار بار یہی عمل دوہرانے سے آپ خود اپنی آنکھوں پر لائنرلگانا سیکھ جائیں گی۔اسی طرح مسکارا لگاتے ہوئے اکثر لیکوئیڈآنکھوں کے نیچے گرجاتاہے جس سے میک اپ خراب ہوجاتا ہے چنانچہ نفاست سے مسکارا لگانے کیلئے پلکوں کے نیچے ٹشوپیپر رکھ لیں یاپھر پلکوں کے نیچے انگوٹا رکھ کر مسکارا لگائیں ۔ اکثرخواتین ہیوی آئی میک اپ کے ساتھ آئی لیشز لگانا پسند کرتی ہیں لیکن انہیں اپنی آنکھوں پر خود آئی لیشز لگانے میں وقت کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔مشورہ ہے کہ آنکھوں کے سائز کے مطابق آئی لیشز کوکاٹ لیں ، پھرٹویزر(Tweezer کی مدد سے آئی لیش کو پکڑیں اور گم (Gum) لگاکر پہلے درمیان سے فکس کریں ، پھر باقی دونوں اطراف سے ٹویزرکی مدد سے ہلکا سادبادیں۔آئی میک اپ کچھ یوں کریں،سب سے پہلے آنکھوں پر کنسیلر لگائیں کیونکہ کنسیلر کے بغیر میک اپ مکمل نہیں ہوسکتا ، آنکھوں کے گرد گہرے حلقوں کو کنسیلر سے چھپائیں۔بیسک آئی شیڈلگائیں۔ہائی لائٹرلگانے کے بعد بلیک یابراؤن آئی شیڈ سے آنکھوں کی کونٹورنگ کریں۔آئی لائٹر اور مسکارا لگائیں۔بلیک یا براؤن شیڈ سے آئی برو کوڈیگائن کریں۔اگرآپ آنکھوں میں کاجل نہیں لگانا چاہتیں تووائٹ پنسل لگائیں۔میک اپ پراڈکٹس خریدتے ہوئے ایکسپائری ڈیٹ ضرور دیکھا کریں کیونکہ اچھے میک اپ برانڈ پر واضح طور پر استعمال کی مدت ومیعاددرج ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ناموافق ماحول کی وجہ سے بعض اوقات میک اپ پراڈکٹس میں مضرصحت کیمیکل پیدا ہوجاتے ہیں جو جلد کی الرجی کاباعث بنتے ہیں ، لہٰذا میک اپ پراڈکٹس کولمبے عرصے تک استعمال کرنے کیلئے سٹریلائزر (Sterilizer) میں محفوظ کریں اس سے ناموافق ماحول اور موسمی تبدیلیاں میک اپ پراڈکٹس پر اثرانداز نہیں ہوتیں۔